ایک نیوز نیوز: اینٹی نیکٹو فورس نے کراچی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شاہراہ فیصل پرواقع نجی کوریئرآفس میں آسٹریلیا کے لئے بُک کئے گئے پارسل سے آئس برآمد کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل کا مجموعی وزن 49 کلو گرام ہے ۔اینٹی نیکٹو فورس کے ترجمان کا کہناہے کہ برآمد شدہ آئس خواتین اوربچوں کے کپڑوں میں جذب کی گئی ہے۔
برآمدشدہ آئس کے وزن کا فی الحال تعین نہیں کیا گیا ہے۔ جلد اس کا تعین بھی کر لیا جائے گا۔ پارسل چمن کے ایک رہائشی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔
اے سین ایف کی جانب سے ملزم کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔