ایک نیوز نیوز: پاکستانی شوبز اسٹار فیروز خان کی جانب سے انکی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کے ساتھ تمام تعلقات ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز فیملی جج شرقی کی عدالت میں فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات کروانے کی درخواست سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
فیروز خان اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے جبکہ انکی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان اپنے بچوں اور ایس ایچ او گلستان جوہر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
سماعت کے دوران علیزا سلطان نے فیروز خان پر تشدد کا الزام عائد کیا جس پر اداکار نے سابقہ اہلیہ کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔
عدالت کی جانب سے بچوں کی کسٹڈی کے کیس کی مزید سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
اب فیروز خان ی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں فروز خان نے بتایا کہ ان کی طلاق 3 ستمبر 2022 کو ہوئی تھی۔ اور انہوں نے اپنے بچوں سلطان اور فاطمہ کی کسٹڈی کے لیے عدالت میں کیس دائر کیا ہوا ہے۔ عدالت نے اپنی موجودگی میں مجھے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے آدھا گھنٹہ دیا۔ میں اپنی سابقہ اہلیہ کی عزت کرتا ہوں کیونکہ وہ میرے بچوں کی ماں ہے۔
View this post on Instagram