ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ مسلسل مشکلات کا شکار ہے کس کی وجہ سے ٹیم میں کمبینیشن کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا آپشن موجود ہے لیکن تبدیلی کا کوئی پلان نہیں ہے، فخر زمان امید ہے فٹ ہو جائیں گے اگر فٹنس مسائل رہتے ہیں تو کچھ نام زیر غور ہیں۔
محمد وسیم کا کہنا ہے کہ پاکستانی بلے بازوں نے ایشیا کپ اور پہلے ٹی 20 میں کوئی خاصی کارکردگی نہیں دکھائی ہے۔ بنچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو موقع دیا جا رہے ہے ورلڈ کپ زیادہ دور نہیں ہے
محمد وسیم نے مزید کہا کہ صائم ایوب اور شرجیل خان ہمارے 18 کھلاڑیوں میں موجود ہیں لیکن 15 میں نہیں ہیں۔ ایسا ضروری نہیں کہ انجرڈ اوپنر کی جگہ کسی اوپنر کو ہی لایا جائے۔ محمد وسیم نے کہا آسٹریلیا اور یہاں کی کنڈیشن میں بہت فرق ہے لیکن قومی ٹیم کو جیت کر مومنٹم سیٹ کرنا چاہیے ہے۔ کھلاڑیوں پر تنقید کرنا سب کا حق ہے لیکن کھلاڑیوں کا نام لیکر ان کو نشانہ بنانا غلط ہے۔ کھلاڑی قوم کی عزت ہوتے ہیں۔