پاکستان اوربحرین کےمسلح افواج کےسربراہان میں ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان اوربحرین کےمسلح افواج کےسربراہان میں ٹیلیفونک رابطہ
کیپشن: پاکستان اوربحرین کےمسلح افواج کےسربراہان میں ٹیلیفونک رابطہ

ایک نیوز نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور  بحرین کے کمانڈر  انچیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے کمانڈر انچیف نے سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ 

فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کی پاک فوج کی کوششوں کو  بھی سراہا۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی برادر ممالک کی مدد کو متاثرین کی بحالی میں اہم قرار دیا۔