پنجاب میں دوبارہ تبدیلی کسی بھی وقت آسکتی ہے، گورنر پنجاب

Sep 22, 2022 | 10:43 AM

ایک نیوز نیوز: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب میں دوبارہ تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ  پنجاب میں دوبارہ تبدیلی کسی بھی وقت آسکتی ہے۔

  گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت کچھ چل رہا ہے، کوئی بھی ہلکی سی موومنٹ پنجاب حکومت کو ہلا سکتی ہے، صوبائی حکومت کے اندر ہی اس وقت کئی گروپس ہیں، ان میں آپس کی مخالفت بھی چل رہی ہے،سازشی عناصر کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

 بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ کسی وقت بھی وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو کہا جا سکتا ہے کہ اعتماد کا ووٹ لیں یا پھر عدم اعتماد آسکتی ہے،  کسی کے خلاف بلاوجہ مقدمات درج کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے، افسروں کو میرٹ و قانون کے مطابق کام کرنا چاہئے، گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، اس نے ملکی بہتری کے لئے کچھ اہم فیصلے کئے جس سے ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا، بیوروکریسی کو سیاست سے پاک ہو کر صرف ملکی مفاد کےلئے میرٹ و قانون کے مطابق کام کرنے پر فوکس کرنا چاہئے،ملک کو مسائل سے نکالنے کےلئے ہر ممکن کو شش کریں گے۔

مزیدخبریں