ایک نیوز نیوز: صوبائی دارالحکومت کے علاقے ملت پارک تھانے میں خاتون نے مقدمہ درج کرایا کہ مالک مکان ملزم وقاص نے گھر میں زبردستی داخل ہو اسلحے کے زور پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا یا، پولیس نے ملزم مالک مکان کو گرفتار کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کی مدعیت میں درج مقدمے میں متاثرہ خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے اسلحے کے زور پر زیادتی کی اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،مقدمہ درج ہونے کے بعد ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے نوٹس لیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ۔
جس پر ملت پارک پولیس نے ملزم وقاص عرف شانی کو فوری گرفتار کیا اور تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی یا انہیں ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔