شہرقائد میں لڑکی کا زیادتی کے بعد قتل

Sep 22, 2022 | 09:19 AM

 ایک نیوز نیوز:کراچی کے علاقے کورنگی میں 13 سالہ لڑکی کی گھر سے پھندا لگی لاش ملنے کا مقدمہ زمان ٹاؤن تھانے میں مقتول لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ قتل اور زیادتی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی اور اسکی بہن گھر میں اکیلی تھی، بڑی بہن چھوٹے بھائی کے مدرسے گئی تو مقتولہ نے کنڈی بند کر لی، بڑی بہن نے واپس آکر دروازہ کھٹکھٹایا تو دروازہ نہ کھلا،جب والد واپس آیا اس نے دروازہ کھٹکھٹایا تو بھی نہ کھلا برابر والے گھر سے کود کر جب اندر گئے تو پہلی منزل کے کمرے میں پھندا لگی لاش ملی۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ لڑکی سے کئی بار زیادتی کی تصدیق ہوئی، مجھے شک ہے کہ نامعلوم ملزموں نے اپنا راز کھل جانے کے ڈر سے میری بیٹی کو قتل کیا۔

دوسری جانب پولیس  کے مطابق بچی کی شناخت 13 سال کی مہناز طاہر کے نام سے ہوئی ، مہناز کا طبی معائنہ کیا گیا ہے جس میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی جبکہ بچی کی موت گلا دبانے کےباعث دم گٹھنے سے ہوئی۔

مزیدخبریں