ایک نیوز نیوز:سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان آنے والی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سینٹرکا دورہ کیا۔جہاں وہ سیلاب متاثرین کی حالت زار بتاتے آبدیدہ ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق انجلینا جولی نےگفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دنیا کی توجہ مرکوز کرانے کا عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بدترین تباہی، عوامی مشکلات اور پاک فوج کے ریلیف آپریشن کی حقیقی منظرکشی کی۔
انجلینا جولی مشکلات میں گھری عوام کی مدد میں دن رات مصروف پاک فوج سے متاثر ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی امدادی سرگرمی دیکھی تو دیکھا وہ پاک فوج کررہی ہے۔
Super star Angelina Jolie gets emotional while talking about Pakistan flood affectees and their condition.. She is a strong voice for the voiceless no doubt… #Respect pic.twitter.com/yn04mVoVqd
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) September 21, 2022
انجلینا جولی نے کہا کہ ہرجگہ پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے اور زندگیاں بچاتے دیکھا، جن زندگیوں کو بچایا گیا ان سے بات کی مگر وہ ابھی محفوظ نہیں۔
ہالی ووڈ کی اداکارہ کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے جو تباہی ہوئی ہے دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں، آئندہ ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو زندہ بچنے والے بھی نہیں بچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا ان انسانوں میں بےشمار بچے بھی ہیں، میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں پہلے کہیں نہیں دیکھی۔
انجلینا جولی نے کہا کہ متاثرین کو خوراک، شیلٹر اور طبی سہولتوں کی ہنگامی بنیادوں پر ضرورت ہے، پہلے جب بھی آئی پاکستانی عوام کو افغان عوام کی مہمان نوازی کرتے پایا۔
انجلیناجولی نے عالمی برادری سے پاکستان میں متاثرین کی مدد کیلئےڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستانیوں کی بڑی تعداد خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہے، یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی وموت کا مسئلہ ہے۔
ہالی ووڈ کی اداکارہ نے کہا کہ کلائمنٹ چینج کے کم ذمہ دار ممالک کو دوسروں کی نسبت زیادہ تباہی کا سامنا ہے، مصیبت کی اس گھڑی میں میرا دل پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔