ایک نیوز نیوز:وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ایسا فنڈ ہونا چاہیے جو ماحولیاتی آفات سے دوچار پاکستان جیسے ممالک کی مدد کرسکے،اس وقت سیلاب متاثرین کو مدد کی ٖضرورت ہے۔
نیو یارک میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئےحنا ربانی کھر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے مختلف فورمز پر عالمی رہنماؤں سے ملاقات مثبت رہی، سیاست ہوتی رہے گی اس وقت پاکستان کے لیے کام کریں گے۔
قبل ازیں سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے سیلاب سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی خوراک کی قلت کا سامنا ہے،مل جل کر مدد کےلئے آگے بڑھنا ہو گا۔