امریکی صدر بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے 

Sep 22, 2022 | 00:03 AM

ایک نیوز نیوز: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن پاکستان کیلئے بول پڑے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا بہت سا حصہ سیلاب کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے جس کے لیے اُسے مدد کی ضرورت ہے، پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے، افسوسناک بات یہ ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کی قیمت انسانی کو چکانا پڑ رہی ہے جس کے لیے تمام ممالک کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔
ان کا مزیدکہناتھا کہ امریکا یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، روس کی جارحیت کے خلاف یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں، جنگ ایک شخص کا فیصلہ تھا جس میں انسانی جانوں کا ضیاع جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہورہا ہے۔

مزیدخبریں