تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق اجلاس ہوا اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور اسپیشل سیکرٹری سمیت تمام ونگز کے حکام نے شرکت کی۔ جس میں انتخابی امور اور تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں کرنے اور آئندہ انتخابات میں آرٹی ایس کے استعمال پر اتفاق کر لیاہے ۔ الیکشن کمیشن نے دوران اجلاس غلطیوں سے پاک ای وی ایم تیار کرنے اور ٹیکنیکل کمیٹی کو ای وی ایم پر جلد جائزہ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ غلطی اور خامی سے پاک ٹیکنالوجی کے حق میں ہیں ، حکومت نے تاحال ای وی ایم سے متعلق چیزیں فراہم نہیں کی ہیں ، ووٹرز فہرستوں کی ڈور ٹو ڈور تصدیقی مہم شروع کرنے پر بھی اتفاق کر لیا گیاہے۔نئی حلقہ بندیاں 2017 کی مردم شماری پر رپورٹ پر تیاریوں کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے ٹیکنیکل کمیٹی کو آئندہ عام انتخابات کے لیے نادرا سے مل کر 2018 کے عام انتخابات میں آر ٹی ایس اور آر ایم ایس میں آنے خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت بھی کی ہے.