مبشر کھوکھر قتل کیس : عدالت کا اگلی سماعت پر چالان جمع کرانے کا حکم

Sep 22, 2021 | 12:55 PM

admin
لاہور : صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کے بھائی ملک مبشر کھوکھر کے قتل کیس میں عدالت نے اگلی سماعت پر چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا ، جبکہ ملزم ناظم اور عمر حیات کو مزید چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ۔

ایک نیوز نیوز کے مطابق لاہور کی کینٹ کچہری میں صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کے بھائی ملک مبشر کھوکھر قتل کیس کی سماعت ہوئی ، ملزم ناظم اور عمر حیات کو سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے ایک ماہ گز گیا ابھی تک رپورٹ نہیں آئی۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ اگلی تاریخ پر چالان جلد مکمل کر کے جمع کروایا جائے۔

تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے مزید جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب دوبارہ آپکو اسطرح جوڈیشل ریمانڈ نہیں ملے گا۔عدالت نے ملزم ناظم اور عمر حیات کو مزید چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں