بد بخت بیٹے نے ڈیرھ مرلہ مکان کیلئے ماں ، بھائی کو قتل کر دیا

Sep 22, 2021 | 12:30 PM

admin
لاہور : ہربنس پورہ میں ڈیڑھ مرلہ مکان کی لالچ نے خون سفید کر دیا،بدبخت بیٹے نے مکان ہڑپنے کی خاطر ماں اور بھائی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔

ایک نیوز نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پیش آیا جہاں ملزم شہزاد نے کلہاڑی کے وار کرکے بوڑھی ماں اور 42سالہ بھائی اختر کو قتل کیا اور بعدازاں تھانہ ہربنس پورہ جا کر گرفتاری دے دی۔پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا،جبکہ دوہرے قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔


دوسری جانب قتل کی واردات کے بعد گھر میں کہرام برپا ہوگیا۔محلہ داروں کے مطابق چھے مرلے اراضی میں حصہ ملنے کے بعد بھی ملزم کی نظر ڈیڑھ مرلہ مکان پر تھی، ملزم کی ماں  اور بھائی  جائیداد کی منصفانہ تقسیم چاہتے تھے جو اسے قبول نہ تھااور یوں اس نے کلہاڑی سے ماں اور چھوٹے بھائی کو ابدی نیند سلا دیا۔


مزیدخبریں