پنجاب میں کورونا کے بعد ڈینگی کا حملہ ، 131 کیسز سامنے آگئے

Sep 22, 2021 | 12:18 PM

admin
لاہور: پنجاب میں کورونا کے بعد ڈینگی وائرس نے سر اٹھا لیا۔ صوبے بھر میں ڈینگی کے 131 مزید کیسز سامنے آگئے۔

ایک نیوز نیوز کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں ہوشربااضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ مزید 131 کیسز سامنے آ چکے ہیں، جن میں 126 کیسز صرف صوبائی دارالحکومت  سے رپورٹ  ہوئے۔راولپنڈی سے 2، جبکہ شیخوپورہ، سرگودھا اور راجن پور سے بالترتیب 1 ایک مریض رپورٹ ہوا۔ جبکہ پنجاب سے رپورٹ ہونے والے ڈینگی کے کل 736 کیسز میں سے623 لاہور سے رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کیلئے محکمہ صحت بھی متحرک ہو گیا۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 3لاکھ 48ہزار421 ان ڈور  77ہزار670 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا  جبکہ127 مقامات سے لاروا تلف کیا۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے شہریوں کو اپنے اردگرد کا ماحول صاف ستھرا رکھنے کی ضرورت ہے، گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دینے سے ڈینگی سے بچاجاسکتا ہے۔

مزیدخبریں