تفصیلات کے مطابق حبیب آباد میں گزشتہ رات جاوید نگر میں ڈاکوؤں نے سجاد رفیق ولد محمد رفیق کے گھر والوں کو یرغمال بنا کر نقدی طلائی زیور اور قیمتی موبائل لوٹ لیے۔ ڈکیت اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
متاثرہ گھر والوں کے مطابق 10سے 12نامعلوم نقاب پوش اسلحہ سے لیس ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ڈکیتی کی واردات کی۔ ڈاکو اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
دوسری واردات حبیب آباد کے نواحی گاؤں تھڑا میں پیش آئی۔ ڈاکو گھر والوں کو یرغمال بنا کر نقدی، طلائی زیور، موبائل اور نئے کپڑے وغیرہ لے کر فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ایک ہی رات میں ڈکیتی کی دو بڑی وارداتیں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔