ساہیوال: 7سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو 3 بار سزائے موت

Sep 22, 2020 | 12:38 PM

admin
(ایک نیوز) ماڈل کورٹ ساہیوال نے 7سالہ بچی کے اغوا، زنا اور قتل کے ملزم علی شیر کو 3 بار سزائے موت اور 11لاکھ روپے جرمانے کی سزا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے ایک سال قبل چک 90نوایل میں گلزار احمد کی 7سالہ بچی کو اغوا کرکے ہوس کا نشانہ بنایااور قتل کر دیا تھا۔ ماڈل کورٹ ساہیوال نے مرکزی ملزم علی شیر کو اس جرم کی پاداش میں 3 بار سزائے موت اور 11لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
مزیدخبریں