الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر  دیئے  

Oct 22, 2024 | 20:23 PM

ایک نیوز : الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں ووٹر ز کے  اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق   ملک  بھر میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 15 لاکھ 31 ہزار 645 ہو گئی ، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 7 لاکھ 18 ہزار 723  جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 8 لاکھ 12 ہزار 922 ہو گئی  ، ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.77 اور خواتین ووٹرز کی شرح 46.23 فیصد ہے ۔ 

اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 471 ہو گئی ، جس میں سے  مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 31  جبکہ  خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 440 ہے ۔ 

بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 94 ہزار 710 ہو گئی ،جس  میں  سے مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 80 ہزارط135 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 14 ہزار 575 ہے ۔ 

خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 24 لاکھ 1 ہزار 742 ہو گئی  ،  جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 21 لاکھ 90 ہزار 502  جبکہ  خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 2 لاکھ 11 ہزار 240 ہے ۔ 

پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 48 لاکھ 91 ہزار 495 ہے ، جس میں  سے مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 99 لاکھ 29 ہزار 617  جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 49 لاکھ 61 ہزار 878 ہے ۔  

سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 75 لاکھ 89 ہزار 227 ہو گئی  جس میں  سے مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 49 لاکھ 13 ہزار 438 جبکہ  خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار 789 ہے۔     

مزیدخبریں