مخصوص نشستوں کامعاملہ،چیف جسٹس کیجانب سے اختلا فی نوٹ جاری     

مخصوص نشستوں کامعاملہ،چیف جسٹس کیجانب سے اختلا فی نوٹ جاری     
کیپشن: In the matter of specific seats, the Chief Justice issued a note

ایک نیوز: مخصوص نشستوں کےمعاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نےتحریر کردہ اختلا فی نوٹ جاری کردیا۔    
چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئین تحریری ہے،آئین میں استعمال زبان آسانی سے سمجھ آنے والی ہے،دنیا کے دیگر مقابلے میں ہمارا آئین آسان فہم ہے،اکثریتی فیصلہ میں کیس کی بنیادی چیزوں کو نظر انداز کیا گیا،ملک کا نظام عوام کے منتخب نمائندے چلاتے ہیں۔
چیف جسٹس نے اختلافی نوٹ میں مزیدکہا کہ فیصلے کی وضاحت کیلئے رجوع کرنے کے حکم کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، وضاحت کے معاملے پر آٹھ ججز نے خود کو باقی بنچ ممبران سے الگ کرلیا، در خو ا ستیں چیمبر میں سننے کا حکم دیکر اکثریتی ججز نے کامیابی سے قانون سازی کی۔
وضاحت کیلئے رجوع کرنے کی نہ کسی نے استدعا کی نہ ہی فیصلے میں اس کی کوئی منطق پیش کی گئی، فیصلے کے بعد دوبارہ درخواست نظرثانی کی ہی آ سکتی جو وہی بنچ سن سکتا ہے۔