ایک نیوز:عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک ایران کے خلاف اپنی ’ سرزمین یا فضائی حدود‘ کو حملے میں استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔
کویت میں ایک میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ’’ہمارے تمام پڑوسیوں نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ اپنی سرزمین یا فضائی حدود اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
کویت جانے سے قبل عباس عراقچی نےگزشتہ روز بحرین کا بھی دورہ کیا تھا، اس علاقائی دورے کے دوران وہ سعودی عرب، قطر، عمان، عراق، مصر اور ترکی بھی گئے۔
عراقچی کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں امریکی اڈوں کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی تمام نقل و حرکت اور پروازوں سے باخبر ہیں، اگر اسرائیل کسی بھی شکل میں ایران پر حملہ کرتا ہے تو ایران اسی شکل میں جواب دے گا۔
ہمسایہ ممالک ایران کیخلاف اپنی ’سرزمین یا فضائی حدود‘ استعمال نہیں ہونے دینگے:عباس عراقچی
Oct 22, 2024 | 16:43 PM