انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ کیلئےٹیم کا اعلان کر دیا

Oct 22, 2024 | 16:00 PM

ایک نیوز: انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔
سیمر گس اٹکنسن کی واپسی ہوئی ہے، انگلینڈ کی تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ شامل ،جو روٹ، ہیری بروک، بین سٹوکس (کپتان)، جیمی سمتھ. ھی اسکواڈ کا حصہ، گس اٹکنسن، ریحان احمد ، جیک لیچ، شعیب بشیر بھی اسکواڈ میں شاملہیں۔
 لیگ سپنر ریحان احمد کو فروری میں راجکوٹ میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد پہلی بار منتخب کیا گیا ہے ،ڈرہم کے دونوں کھلاڑی برائیڈن کارس اور میتھیو پوٹس اس میچ سے باہر ہیں۔ 
دوسری جانب انگلش بلے باز ہیری بروک نےپریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان پچز پہلے 3 سے 4 روز بیٹنگ کے لیے اچھی ہوتی ہیں، میری کوشش ہوگی زیادہ سے زیادہ سکور کروں ،کوشش کریں گے مومینٹم کو برقرار رکھیں ۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی بار انتہائی فلیٹ وکٹ پر ہم نے بیٹنگ کی ،امید کرتے ہیں اس بار پچ قدرے مختلف ہوگی ، پاکستان میں جیتنا ہمشیہ چیلنج ہوتا ہے کوشش کریں گے سیریز اپنے نام کرسکیں ، پہلے یہاں فلیٹ پچ تھی اب پچ مختلف نظر آ رہی ہے، کل پچ کو دیکھ فیصلہ کریںگے کہ ہماری کیا حکمت عملی ہو گی۔

مزیدخبریں