سپریم کورٹ کیطرف سے بھیجے گئے نام اور انکی تفصیلات سامنے آگئیں

سپریم کورٹ کیطرف سے بھیجے گئے نام اور انکی تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: The names and their details sent by the Supreme Court have come out

ایک نیوز:رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے نئے چیف جسٹس پاکستان کیلئے بجھوائی گی رپورٹ کی تفصیل سامنے آگئی ۔
سپریم کورٹ کی جانب سے ایک صفحہ پر مشتمل مختصر رپورٹ بجھوائی گئی، بجھوائی گئی رپورٹ میں مختصر پروفائل شامل ہے، سپریم کورٹ کی طرف سے جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی کی مختصر پروفائل بھیجی گئی ہے۔
تینوں سینئر ججز کی تاریخ پیدائش، تعلیم، وکالت کی تفصیلات سپریم کورٹ سے ارسال کی گئی ہیں،تینوں سینئر ججز کب جج بنے؟ کب ہائی کورٹس سے چیف جسٹس بنے، مختصر تفصیل ارسال کی گئی ہیں، سپریم کورٹ کی بھیجی گئی مختصر تفصیل میں تینوں سینئر ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی کی تاریخ بھی ارسال کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کی طرف سے بھیجی گئی مختصر تفصیل میں تینوں سینئر ججز کے فیصلوں کی تفصیل شامل نہیں ہے۔