بلوچستان،سیلاب متاثرین پر 22کروڑ ڈالر میں سے صرف 2کروڑڈالر خرچ ہونیکا انکشاف

بلوچستان،سیلاب متاثرین پر 22کروڑ ڈالر میں سے صرف 2کروڑڈالر خرچ ہونیکا انکشاف
کیپشن: Balochistan, it was revealed that out of 22 million dollars, only 2 million dollars were spent on the flood victims

ایک نیوز: بلوچستان میں سیلاب سے ریکوری و بحالی کیلئے موصول 22 کروڑ ڈالر میں سے صرف 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خرچ ہونے کا انکشاف ہوا ہے،باقی پیسے کہاں گئے کسی کو نہیں پتہ۔
عالمی بنک نے انٹیگریٹڈ فلڈ ریزیلینس اینڈ ایڈاپٹیشن پراجیکٹ کے تحت 40 کروڑ ڈالر قرض منظور کیا، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 21کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی پہلی قسط استعمال ہونے کے بعد 18 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی دوسرے قسط ملے گی، وزارت خزانہ کے پاس فنڈز موجود لیکن حکومت بلوچستان پراجیکٹ پر عملدرآمد کرنے میں ناکام ہے،چین نے بلوچستان میں چائنا گرانٹ ہاؤسنگ کنسٹرکشن کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی گرانٹ منظور کی،چائنا گرانٹ ہاؤسنگ کنسٹرکشن کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی گرانٹ سے بلوچستان میں تقریبا 35 ہزار گھر بنائے جائیں گے۔
 چین نے پائلٹ پراجیکٹ کے طور 60 لاکھ ڈالر کی رقم ادا کی جس سے تقریبا 8 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کی جانا تھی ،چین کیجانب سے فراہم کی گئی گرانٹ کی قسط بلوچستان میں پائلٹ پراجیکٹ کیلئے مکمل استعمال نہ ہو سکی ،عالمی بنک نے بلوچستان کیلئے 10 کروڑ ڈالر واٹر سیکیورٹی اینڈ پراڈکٹیویٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کیلئے منظور کیے ہیں ۔
وفاقی حکومت نے حکومت بلوچستان کو پراجیکٹس پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے بہتر سسٹم قائم کرنے کی تجویز دی ہے، بلوچستان پراجیکٹس پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے بہتر سسٹم قائم نہیں کرتا، تب تک فنڈز کا اجرا نہیں ہو سکے گا، بلوچستان کو ملنے والے عالمی بنک کے قرضوں پر وفاق کی گارنٹی ہے، بلوچستان کو گرانٹ کے طور پر فراہم کرے گا۔