ایک نیوز:ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کا کہنا ہے کہ مغرب بے شرمی سے انسانیت کے خلاف جرائم کا دفاع کرتا ہے، جاری تنازعہ ایک یا دو لوگوں کو مار کر ختم نہیں ہو سکتا بلکہ انصاف کے قیام سے ختم ہو گا۔
ایرانی صدرنے کہا کہ یورپی ممالک اور امریکا کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کی بھی مذمت کرتے ہیں، وہ حکومتیں اور قوتیں جو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی بات کرتی ہیں وہ تمام قوانین اور حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہیں۔
دوسری جانب امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن غزہ جنگ بندی پر بات چیت کے لیے اسرائیل پہنچ گئےہیں،انٹونی بلکن دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے بھی ملاقات کرینگے۔