عثمان خواجہ اور لابوشین مجھے ٹاپ آرڈر پر پسند نہیں کرتے:سٹیو سمتھ

Oct 22, 2024 | 11:57 AM

ویب ڈیسک:آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ اور مارنوس لابوشین مجھے ٹاپ آرڈر پر پسند نہیں کرتے۔

سٹیو سمتھ نے ٹیسٹ میں بیٹنگ نمبر کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان خواجہ اور مارنوس لابوشین چاہتے ہیں کہ میں ان کے بعد بیٹنگ کروں،انہوں نے کہا کہ میں نمبر 4 پر بیٹنگ کرنے پر خوش ہوں، میں نے دوبارہ نمبر 4 پر بیٹنگ کے لیے نہیں کہا تھا، بیٹنگ آرڈر میں میرا فیورٹ نمبر 4 ہی ہے۔

سٹیو سمتھ کا کہنا ہے کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ میں کس نمبر پر بیٹنگ کو ترجیح دوں گا، میں نے جواب دیا نمبر 4، میں نے یہ بھی کہا کہ جہاں بھی بیٹنگ کروں خوش ہوں۔

مزیدخبریں