دنیامیں پاکستان کے تمام اقسام کے چاول کی مانگ میں مزید اضافہ  

Oct 22, 2024 | 11:39 AM

ایک نیوز:بیرون ممالک میں پاکستان کے تمام اقسام کے چاول کی مانگ میں مزید اضافہ ہوگیا۔

  پاکستان نے 3 ماہ میں چاول کی برآمد پر 72 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ کما لیا، پہلی سہہ ماہی میں چاول کی برآمدات میں 77.63 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈہوا،جولائی سے ستمبر تک 9 لاکھ 91 ہزار میٹرک ٹن چاول برآمد کیے گئے۔
 دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال پہلی سہہ ماہی میں 5 لاکھ 96 ہزار ٹن چاول درآمد کیے گئے تھے، گزشتہ مالی سال چاول درآمدات پر 40 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ آیا،ستمبر میں چاول کی بر آ مد ا ت میں سالانہ 49.19 فیصد کا بھی بڑا اضافہ ہوا،صرف ایک ماہ کے دوران 3 لاکھ 74 ہزار میٹرک ٹن چاول ایکسپورٹ کیے گئے ۔
3 لاکھ 74 ہزار میٹرک ٹن چاول کی برآمد پر 25 کروڑ 72 لاکھ ڈالر زرمبادلہ آیا ،گزشتہ مالی سال ستمبر میں 2 لاکھ 55 ہزار میٹرک ٹن چاول ایکسپورٹ ہوئے تھے، 2 لاکھ 55 ہزار ٹن چاول برآمدات پر 17 کروڑ 24 لاکھ ڈالر زرمبادلہ آیا تھا ۔
پہلی سہہ ماہی کے دوران 2 لاکھ 52 ہزار ٹن باسمتی چاول ایکسپورٹ کیے گئے ،جولائی تا ستمبر باسمتی چاول کی برآمدات میں 65.78 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈہوا۔    

مزیدخبریں