ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغاز پرمارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 624 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 86 ہزار 682 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پرہنڈرڈانڈیکس 807 پوائنٹس کے اضافے سے 86 ہزار 57 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دن بھر مجموعی طور پر 443 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،268 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 123 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 42 کروڑ 39 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 277.61 روپے سے بڑھ کر 277.69 روپے پر بند ہوا تھا۔