پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے،سینیٹر فیصل واوڈا 

Oct 22, 2024 | 00:19 AM

ایک نیوز : سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے  کہ  پاکستان تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے ۔ 

تفصیلات کےمطابق   ایک نیوز کے پروگرام  (ایک پیج ود فروا وحید )  میں دوران گفتگو سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا  اب اس ملک میں ترمیم اور ترقی ہوگی، پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے،پی ٹی آئی والے بکے ہوئے اور ملے ہوئے ہیں،پی ٹی آئی کے فاروڈ بلاک میں جھگڑا ہوگا کہ اسے لیڈ کون کرے گا، پی ٹی آئی جب آپ کو پتہ ہے کہ گیم کا حصہ بن گئی سارا ڈرامہ ہو رہا ہے،تھیٹر ڈرامہ جو چلتا ہے اس میں قوم کا وقت ضائع کرنے والی بات ہے،پی ٹی آئی مخلص ہوتی تو وہ ترمیم کے خلاف ووٹ ڈالتی، وہ تو اقتدار میں آئینگے،بیل کٹے گا،باپ مریگا ،حصہ داری ہوگی، کس نے دیکھا،علی امین گنڈا پور ابھی نمودار ہوئے ہیں 5 دنوں سے وہ بھی غائب تھے،سینیٹ میں وہ لوگ بیٹھے ہیں جنہوں نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف پریس کانفرنس کی تھی،قانونی طور پر بانی پی ٹی آئی کو ان کی پارٹی نے پھنسا دیا۔   

دوسری جانب سینئر سیاستدان اعتزاز احسن کا کہناتھا آئینی ترمیم پر 6 ماہ بحث کرکے کندن نکالنا  چاہئے تھا، آئینی ترمیم سے فتح مولانا فضل الرحمان کی ہوئی ہے، آئینی ترمیم میں ایک دو اچھی چیزیں ہیں،حکومت نے کر تو دیا لیکن مزید بہتری کی ضرورت ہے ۔   

مزیدخبریں