ایک نیوز:لیگی رہنما دانیال چودھری نے کہا ہے ملک جب بھی بہتری کی طرف جاتا ہے تو پی ٹی آئی اس سے اختلاف کرتی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ایک نیوز کےپروگرام ریڈ زون فائلز ود فہد حسین میں دوران گفتگو دانیال چودھری نے کہا 3دن کے اندر نئے چیف جسٹس کا فیصلہ ہو جائے گا،کمیٹی بن رہی ہے ،نئے چیف جسٹس کا نام فائنل کرکے وزیر اعظم کوبھجوا دے گی، نئے چیف جسٹس کو تین ناموں سے فائنل کرنا ہے،اگلے 24 گھنٹوں میں نئے چیف جسٹس کے حوالے سے واضح ہوجائیگا۔
انہوں نے کہا ملک جب بھی بہتری کی طرف جاتا ہے تو پی ٹی آئی اس سے اختلاف کرتی ہے ،مولانا اور ہماری جماعت پی ٹی آئی کے پاس گئے اور ان سے بات چیت کی، یہ اپنے مسودے پر بھی راضی نہ ہوئے کیونکہ یہ ملک میں استحکام نہیں دیکھ سکتے، یہ قانون آج کے لئے نہیں مستقبل کے لئے بن رہا ہے،اس ترمیم سے جمہوریت مضبوط ہوگی،ہم کسی سے ہاتھ پکڑ کرفیصلہ نہیں لکھوا سکتے ہیں۔
دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا حکومت نے بینچ مرضی کے بنانے ہیں تو کیسا انصاف ہوگا، آئینی ترمیم اس ملک میں چیلنج ہو سکتی ہے،ججز آپ کی مرضی کے کیسز سنیں تو یہ عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے۔