ایک نیوز :سندھ کے علاقے کشمور میں پولیس کے کچے کے ڈاکوؤوں کیخلاف آپریشن میں 3ڈاکوؤوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
ایس ایس پی کشمور کاکہنا تھاکہ دورانی مہر کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ اپریشن چھٹے روز بھی جاری ہے۔دوران آپریشن پولیس مقابلے میں تین ڈاکو زخمی ہوگئے ہیں. پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کا گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے.ڈاکوؤں نے خواتین اور کمسن بچوں کو اپنا ڈھال بنایا ہوا ہے. ہم نہیں چاہتے کہ کسی بے گناہ کا خون بہایا جائے.
پولیس کاکہنا تھا کہ ڈاکوؤوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر وہ اپنی زندگی چاہتے ہیں تو خود کو پولیس کے آے سرینڈر کر دیں. دورانی مہر کچے کے علاقے میں خادم بہیو جاگرانی گینگ و دیگر گینگوں کے خلاف پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کاروائیاں جاری ہیں ۔آے پی سی چین بکتر بند گاڑیوں جدید مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے.