فرخ حبیب اور فواد چودھری کی جہانگیر ترین سے ملاقات، پارٹی امور پر بات چیت

Oct 22, 2023 | 22:13 PM

 ایک نیوز:فرخ حبیب اور فواد چودھری کی استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات، پارٹی امور پر بات چیت کی۔
  پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والے فرخ حبیب  نے پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں عون چوہدری بھی موجود تھے، جہانگیر ترین نے فرخ حبیب کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ فرخ حبیب کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔

سابق وزیر فواد چودھری نے بھی استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ملاقات میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔

مزیدخبریں