ٹیکس نظام میں آسانی،آئی ایم ایف کی شرط پرعملدرآمدشروع

ٹیکس نظام میں آسانی،آئی ایم ایف کی شرط پرعملدرآمدشروع
کیپشن: Simplification of tax system, implementation of IMF condition started

ایک نیوز : ایف بی آر نے ٹیکس نظام میں آسانی کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل درآمد شروع کردیا۔

 ایف بی آر کا سب سے بڑا قدم ،ملک بھر میں ہر قسم کے سیلز ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کی نئی سہولت فائلنگ کیلئے سنگل پورٹل بنانے کا فیصلہ کرلیا۔پورٹل کے ڈیزائن ڈیویلپمنٹ اور عملدرآمد کیلئے 3 رکنی کمیٹی کی تشکیل نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق ایف بی آر کے ممبر اصلاحات ، ممبر آئی ٹی اور چیف صوبائی محصولات پر مشتمل کمیٹی فوری طور پر کام کا آغاز کرے گی ۔ ایف بی آر اور صوبائی ریونیو اتھارٹیز مل ٹاسک پر کام کریں گے۔آغاز ٹیلی کام سیکٹر کا سیلز ٹیکس فائلنگ نظام بدلنے سے ہوگا ۔ایف بی آر اور پنجاب ریونیو اتھارٹی 31 اکتوبر تک یہ نظام نافذ کریں گے۔دیگر صوبوں کا نیا نظام 31 مئی 2024 تک لاگو کیا جائے گا ۔آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس میں چوری روکنے کیلئے فائلنگ سسٹم بدلنے کی شرط لگائی تھی اس کیلئے سنگل پوٹل قائم کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔