لیسکو کی نادہندگان سے ریکوری مہم کو 39روز مکمل،30کروڑ سے زائد وصولی

لیسکو کی نادہندگان سے ریکوری مہم کو 39روز مکمل،30کروڑ سے زائد وصولی
کیپشن: Recovery campaign from LESCO defaults completed in 39 days, more than 30 crores recovered

ایک نیوز :لیسکو کی نادہندگان سے ریکوری مہم کو 39روز مکمل،30کروڑ سے زائد وصولیاں کی گئیں۔

ترجمان لیسکو کے مطابق 39روز میں  30551 ڈیفالٹرز 98کروڑ30لاکھ سے زائد کی وصولی کرلی ۔ نادرن سرکل میں 4126نا دہندگان سے 127.96ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 3459 نا دہندگان سے225.30 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 3894 نا دہندگان سے143.52ملین اور ساؤتھ سرکل میں 1713نا دہندگان سے57.14 ملین کی ریکوری کی گئی۔

ترجمان کے مطابق  ننکانہ سرکل میں 2609نا دہندگان سے60.13 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 3229نا دہندگان سے137.34ملین،اوکاڑہ سرکل میں 4719نا دہندگان سے67.20 ملین، قصور سرکل میں 6802 نا دہندگان سے164.83 ملین،498نا دہندگان سے1 کروڑ50لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 60نا دہندگان سے1.57ملین اور ایسٹرن سرکل میں 53نا دہندگان سے3.94ملین کی ریکوری کی۔منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 64نا دہندگان سے2.33 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 12نا دہندگان سے0.35 ملین کی ریکوری کی۔

لیسکو کے مطابق منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 41نا دہندگان سے0.81 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 50نا دہندگان سے3.87 ملین،منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 68نا دہندگان سے0.65ملین جبکہ قصور سرکل میں 63نا دہندگان سے1.83 ملین کی ریکوری کی گئی۔