ایک نیوز :گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گورنرہاؤس کے باہر شمعیں روشن کی گئیں۔
گورنر ہاؤس کے باہر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں سول سوسائٹی ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کاکہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملہ جنگی جرائم ہیں۔ پناہ گزین کیمپوں، چرچ اور اسپتال کو نشانہ بنانا اسرائیل کی سفاکیت کا ثبوت ہے۔ پوری پاکستانی قوم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے۔عالمی برادری کو اسرئیلی افواج کی بربربیت کا نوٹس لینا چاہئے۔ یہاں موجود میڈیا کے نمائندوں سے گذارش ہے کہ وہ فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے اس ایونٹ کو زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچائیں۔
کامران ٹیسوری کاکہنا تھاکہ مسلم امہ کے لئے یہ ایک امتحان ہے ، اسے متحد ہونا پڑے گا۔ پاکستان اقتصادی مشکلات کا شکار ہے، ہمیں معیشت کو ترقی دینے کے لئے متحد ہونا پڑے گا، تمام سیاسی جماعتیں فلسطین کے مسئلہ پر یک زبان ہو کر احتجاج ریکارڈ کروائیں۔