عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی جرائم کا نوٹس لے،پرویز اشرف

Oct 22, 2023 | 18:48 PM

ایک نیوز :سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کاکہنا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کردی ،عالمی برادری اسرائیلی جرائم کا فوری نوٹس لے ۔

سپیکر راجہ پرویز اشرف کا غزہ پر اسرائیلی حملوں کے ردعمل پرکہنا تھا کہ  اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں پر ظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ زمینی حملوں کی دھمکی لگا رہا ہے۔اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اسرائیل مشرق وسطی کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔اسرائیل کے فلسطینیوں پر زمینی حملے اور جنگی عزائم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھاکہ  اسرائیل کے فلسطینیوں پر کیے گئے حملوں میں جان بحق ہونے والے میں سب سے زیادہ تعداد معصوم بچوں کی ہے۔ عالمی برادری اسرائیل فورسز کی معصوم فلسطینیوں پر بمباری کا نوٹس لے۔  غزہ سمیت فلسطین کے دیگر علاقوں میں اسرائیلی مظالم ناقابل برداشت ہیں۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔عالمی برادری کو اسرائیل کی جانب سے غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں پر زمینی حملوں کو روکنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں