ایک نیوز :چیئرپرسن قومی کمیشن برائے وقار نسواں نیلوفر بختیار کا چیف جسٹس کوخط، خواتین کے خلاف صنفی تشدد کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے کردار اداکرنے کی اپیل کردی ۔
چیئرپرسن قومی کمیشن برائے وقار نسواں نیلوفر بختیار کی جانب چیف جسٹس کو خط نور مقدم کی سالگرہ 23 اکتوبر پر اسکے ساتھ ہونے والے ظلم پر اسے جلد انصاف دینے کی یاددہانی کیلئے لکھا گیا ۔
خط کے متن کے مطابق نیلوفربختیار نے چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد دی اور کہا کہ نور مقدم کے قتل جیسے واقعات ہماری فوری توجہ اور ذمہ داری کے متقاضی ہیں۔خواتین کے خلاف صنفی تشدد کو کم کرنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرنے ہوں گے۔مظالم کا شکار بننے والی زندگیوں کو خطرات سے بچانا ہو گا۔ نور مقدم کے قتل جیسے واقعات ہمارے ملک میں خواتین کی حفاظت اور فلاح پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں۔ فوری عدالتی احتساب اور انصاف کی فراہمی سے ہی ظلم اور بدترین تشدد کے اس سلسے کو روکا جا سکتا ہے ۔
خط کے متن کے مطابق شفاف عدالتی نظام اور تیز ترین انصاف ہی ایسے واقعات میں ظلم کا شکار بنی خواتین اور انکے خاندان کے لیے مرہم ہو سکتا ہے ۔دراخوست ہے کہ بطور چیف جسٹس اپنے عہدہ اور اختیارات کو ایسے واقعات میں کمی لانے کے لیے مثبت انداز میں استعمال کریں۔ایسے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے اور مجرموں کو قرار واقع سزا دی جائے تاکہ معاشرے میں عورتوں کی حفاظت کے بارے میں آراء کو بدلا جا سک۔ امید کرتی ہوں کہ آپکی قیادت میں عدالتی نظام میں اس طرز کے کیسز کے حوالےسے واضح تبدیلی آئے گی۔