سکولوں کی پرائیوٹائزیشن کی بات بالکل جھوٹی ہے،محسن نقوی

Oct 22, 2023 | 18:20 PM

ایک نیوز:نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ سکولوں کی پرائیوٹائزیشن کی بات بالکل جھوٹی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کااکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پنجاب بھر میں اساتذہ رہا ہوچکے ہیں۔ کسی کو تعلیمی ادارے بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ احتجاج کرنا ہے تو میں بھی شامل ہوجاتا ہوں لیکن طلباء کو شامل کرنا غلط ہے۔ورے پنجاب میں سکول بند کرانا اوربچوں کوآگے لانا بالکل درست نہیں۔ 5 یا 50روپے سے 50ہزار فیس ہونے کی بات بالکل غلط ہے۔

محسن نقوی کاکہنا تھاکہ  صرف نوازشریف کو ہی نہیں دیگر کو بھی سکیورٹی دی جاتی ہے۔پولیس ایس او پیز کے مطابق سب رہنماؤں کو سکیورٹی مل رہی ہے۔ زمان پار ک میں بھی سکیورٹی اورجیمر وغیرہ جارہے تھے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین کو بھی برابر سکیورٹی مل رہی تھی۔

نگران وزیراعلیٰ کاکہنا تھاکہ  میرا وعدہ ہے کہ صحافیوں کو کو اچھی چیز دے کرجاؤں۔کوشش ہے صحافیوں کی دعائیں لوں۔

محسن نقوی کا کہنا تھاکہ عوام کی فلاح وبہبود اوالین ترجیح ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل دیقینی بنائیں گے۔ پنجاب بھر کے 100ہسپتالوں کی تعمیر ومرمت کا کام 31جنوری تک مکمل کرلیا جائے گا۔ 750تھانوں میں بہتری کے لئے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ عوام کو صحت کی سہولتوں کیلئے اقدامات جاری ہے۔ جنرل ہسپتال کی بلڈنگ کے مختلف حصوں پر کام جاری ہے۔راوی پل پر ایل ڈی اے کی پوری ٹیم لگی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں