عون چودھری نے نوازشریف سے ملاقات پر وضاحت پیش کردی 

Oct 22, 2023 | 17:19 PM

ایک نیوز :استحکام پاکستان کے رہنما عون چودھری نے نوازشریف سے ملاقات پر اپنی وضاحت پیش کردی ۔
یاد رہے کہ استحکام پاکستان کے رہنما عون چودھری نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف سے ایئرپورٹ پر ملاقات کی تھی۔
 استحکام پاکستان پارٹی نے عون چو دھری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان سے نواز شریف سے ملاقات پر وضاحت طلب کرلی۔
عون چودھری کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ نواز شریف سے ذاتی حیثیت میں ملنے گیاتھا۔ شہباز شریف کابینہ کا ڈیڑھ سال حصہ رہا ہوں۔ سیاست سے ہٹ کر انسانی رشتے بھی ہوتے ہیں۔پارٹی لیڈر شپ کو اپنی وضاحت پیش کردی ہے۔

مزیدخبریں