فہدمصطفی نے ونیزہ احمد کو پسندیدہ کرش قرار دیدیا

Oct 22, 2023 | 17:15 PM

ایک نیوز: اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ ونیزہ احمد میری اب تک کی سب سے پسندیدہ کرش رہی ہیں۔
فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے شوبز کیریئر سے لے کر ذاتی زندگی تک کھل کر بات کی۔
اداکارفہد مصطفی کاکہنا تھاکہ میرے بہت کرش رہے ہیں ،کرشن ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ،ونیزہ احمد میری ابتک کی سب سے پسندیدہ کرش رہی ہیں۔میں آج بھی اکثر فون کرکے کہہ دیتا ہوں کہ آپ کمال ہیں۔
صرف یہی نہیں فہد مصطفیٰ نے شو کے دوران ونیزہ احمد کی اداکاری کی تعریف کرنے کے بعد آمنہ حق کو بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا۔

مزیدخبریں