ایک نیوز:اداکارہ عنایا خان کاکہنا ہے کہ میرے ہونے والے شوہر کو ڈانس کرنا آنا چاہیے کیونکہ میں بہت اچھا ڈانس کرتی ہوں۔
اداکارہ عنایا خان کے نجی ٹی وی شو میں لائف پارٹنر کی خصوصیات کے بارے میں کھل کر بات کی۔اداکارہ کاکہنا تھا کہ ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، مجھے کوئی اس قابل نہیں لگا جس سے شادی کر سکوں، آج کل کے زمانے میں لوگ بناوٹی ہیں جن سے بھی آپ مل رہے ہیں وہ 99 فیصد بناوٹی ہیں۔
اداکارہ عنایا کا مزید کہنا تھا کہ میں جس سے شادی کروں گی وہ وفادار ہونا چاہیے، خیال رکھنے والا، ہینڈسم ہو اور اس میں ڈسلپن ہونا چاہیے، تھوڑا سا سوشل بھی ہو تو اچھا ہے تاکہ میرے ساتھ ویڈیو اور ریلز بنا سکے۔