ہندوستان کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی حمایت پر عوامی ردعمل

ہندوستان کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی حمایت پر عوامی ردعمل
کیپشن: Public reaction to India's support for Israeli aggression on Gaza

ایک نیوز: ہندوستان کی غذہ پر اسرائیلی جارحیت کی حمایت پر عوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔ 

عوام کا کہنا ہے کہ "مودی کو اسرائیل کی حمایت پر شرم آنی چاہیے"۔ "ہندوستان بھی اسرائیلوں کی طرح کشمیری عوام پر ظلم ڈھا رہا ہے"۔ "ہندوستان اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں"۔

عوام کا مزید کہنا تھا کہ "ہندوستان پوری دنیا کو آپس میں لڑانے کے درپے ہے"۔ "مسلمان طاقتوں کو چائیے کہ کہ مل کر اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کریں"۔ "ہندوستان کی اسرائیلی جارحیت پر کی حمایت کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں"۔

عوام نے واضح کیا کہ "اسرائیل کی حمایت کرنا ہندوستان کو دہشتگرد ملک کے طور پر ثابت کرتا ہے"۔ "ہندوستان کا مکروہ چہرہ کھل کر سامنے آ چکا ہے"۔ "ہمیشہ ظالم ظلم کی حمایت کرتا ہے"۔