بجلی کے بعد عوام پر بڑا گیس بم گرانے کی تیاری

بجلی کے بعد عوام پر بڑا گیس بم گرانے کی تیاری
کیپشن: Preparing to drop a large gas bomb on the people after the lightning

ایک نیوز: بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ ، سمری کل ای سی سی اجلاس میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ 

 ذرائع کے مطابق ای سی سی کی منظوری سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا، ماہانہ 1 ایم ایم بی ٹی یو اور زائد گیس استعمال کرنے والوں کیلئے گیس سب سے زیادہ مہنگی ہو گی۔ 1 ایم ایم بی ٹی یو استعمال کرنے والے صارفین کیلئے گیس قیمت 2 ہزار سے بڑھ کر 35 سو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

1 ایم ایم بی ٹی یو استعمال کرنے والے صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں 15 سو روپے کا اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔ 1 ایم ایم بی ٹی یو گیس سے زائد استعمال کرنے پر قیمت 31 سو سے بڑھ کر 4 ہزار ہو جائے گی۔ ماہانہ 0.6 ہیکٹومیٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل 3 سو سے بڑھ کر 6 سو روپے ہو جائے گا۔ 

ماہانہ 1 ہیکٹومیٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل 4 سو سے بڑھ کر 1 ہزار روپے ہو جائے گا۔ ماہانہ 1.5 ہیکٹومیٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل 6 سو سے بڑھ کر 12 سو روپے ہو جائے گا۔ ماہانہ 2 ہیکٹومیٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل 8 سو سے بڑھ کر 16 سو روپے ہو جائے گا۔ 

ماہانہ 3 ہیکٹومیٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل 11 سو سے بڑھ کر 3 ہزار روپے ہو جائے گا۔ ماہانہ 4 ہیکٹومیٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل 2 ہزار سے بڑھ کر 35 سو روپے ہو جائے گا۔