ایک نیوز:اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور جاتی امرا پہنچے تو انہیں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
تفصیلات کے مطابق اجازت نہ ملنے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے میڈیا کو بتایا کہ میں بغیر اطلاع جاتی امرا آیا تھا، نواز شریف کا جلسہ بہت بڑا تھا میں خود بھی ٹریفک میں پھنسا رہا۔
غلام بلور کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 1992 میں بھی ملک کو معاشی عدم استحکام سے نکالا، امید ہے اب بھی ملک کے لیے کچھ اچھا کریں گے۔
بزرگ سیاستدان اور مرکزی رہنما اے این پی غلام احمد بلور نواز شریف کو ملنے جاتی امرا پہنچے۔تاہم ان کو گیٹ سے واپس بھجوادیا گیا۔غلام احمد بلور میڈیا سے گفتگو کرکے روانہ ہوگئے۔ pic.twitter.com/kHdp17Rzn4
— Muhammad Umair (@MohUmair87) October 22, 2023