ایک نیوز: امریکا میں بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھ کمیونٹی نے احتجاج کرتے ہوئے خالصتان تحریک کی حمایت میں نعرے بازی کی ساتھ ہی مودی سرکار پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ بھی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں سے آئے مرد و خواتین احتجاج میں شریک تھے، جہاں پر سکھ برادری کی جانب سے خالصتان کی حمایت میں نعرے لگائے گئے۔
مظاہرین مطالبہ کیا کہ امریکا مودی حکومت پر بھارت میں سکھوں پر مظالم بند کرنے پر دباؤ ڈالے۔
احتجاج میں مظاہرین نے سکھوں کی آزاد ریاست خالصتان کی کھل حمایت کرنے کے ساتھ ہی کینیڈا میں قتل کیے جانے والے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے لواحقین کو انصاف دلوانے کا مطالبہ بھی کیا۔