کرپشن کیس:بشری بی بی کےبھائی احمدمجتبیٰ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ

Oct 22, 2023 | 13:50 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اینٹی کرپشن پنجاب نے کرپشن کیس میں مفرور سابق خاتون اول کے بھائی احمد مجتبیٰ، سابق ایم پی اے نعیم ابراہیم اور سیاسی رہنما سلیم صادق کے گھروں پر چھاپے مارے، تاہم کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہےکہ صوبے بھر میں مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے، اور اسی سلسلے میں سابق ایم این ایز اور ایم پی ایز کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ گزشتہ رات ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن میں ریڈ کئے، اور سابق ایم پی اے نعیم ابراہیم، سیاسی رہنما سلیم صادق اور بشری بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپا مارا گیا، تاہم تمام ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، اور کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔

ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن ساہیوال نے سابق ایم این ایز رائے حسن نواز اور رائے مرتضی اقبال کے گھروں پر بھی چھاپے مارے۔

مزیدخبریں