ایک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے ایک اور کھلاڑی دلہنیا بیاہنے جاہ رہے ہیں۔ اوپنر بلےباز امام الحق ورلڈ کپ کے بعد شادی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق امام الحق کی شادی تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہوجائے گا۔ امام الحق کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ کی تقریب 23 نومبر کو ہوگی۔
امام الحق کے نکاح کی تقریب 25 نومبر کو طے کی گئی ہے۔ امام الحق کے ولیمہ کی تقریب 26 نومبر کو لاہور میں ہوگی۔ امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی خاتون سے ہوگی۔ امام الحق شادی پر پرنس کوٹ پہنیں گے۔