ڈینگی کا راج برقرار،مزید 204 نئے کیسزرپورٹ

ڈینگی کا راج برقرار،مزید 204 نئے کیسزرپورٹ
کیپشن: ڈینگی کا راج برقرار،مزید 204 نئے کیسزرپورٹ

ایک نیوز: علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہناہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 204 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 7٫827 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق علی جان خان سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 3212 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز 94 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2055 مریض رپورٹ۔ راولپنڈی میں گزشتہ روز 42 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 814 مریض رپورٹ ہوئے، ملتان میں گزشتہ روز 15 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.

علی جان خان  نے کہا کہ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 548 مریض رپورٹ ہوئے، گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 25 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 335 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں گزشتہ روز 6 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ اور رحیم یار خان میں ڈینگی کے چار چار نئے مریض سامنے آئے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران قصور ، خانیوال اور وہاڑی میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض سامنے آئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران چکوال، ساہیوال، بہاولنگر، ننکانہ صاحب، بہاولپور ، لودھراں، راجن پور اور بھکر میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

علی جان خان  نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 144 مریض زیر علاج ہیں۔ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 68 مریض زیر علاج ہیں ۔ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔