نوازشریف نے ناشتہ کیا کیا؟مینیو منظرعام پرآگیا

نوازشریف نے ناشتہ کیا کیا؟مینیو منظرعام پرآگیا

ایک نیوز:مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنی رہائش گاہ جاتی امرا موجود ہیں اور سارادن مصروف گزاریں گے۔نوازشریف نے ناشتہ کیا کیا؟مینیو منظرعام پرآگیا۔

 تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف نے ناشتہ جاتی امراء میں شریف فیملی کے ہمراہ کیا۔ میاں نواز شریف کے ناشتہ کے مینو میں حلوہ پوری سری پائے لسی گرین ٹی شامل تھی۔میاں نواز شریف سے اسحاق ڈار کی اہم ملاقات ہوئی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کی آج نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔نواز شریف سے شہباز شریف سردار ایاز صادق خواجہ سعد رفیق کی اہم ملاقات شیڈول ہے۔ملاقات میں معاشی پالیسی ترتیب دینے معاشی اصلاحات تبادلہ خیال ہوگا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کل اسلام آباد جائیں گے۔ نواز شریف مختلف کیسسز میں زیر سماعت مقدمات اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے۔