امریکا کا مشرق وسطیٰ میں اضافی میزائل ڈیفنس سسٹم تعیناتی کا فیصلہ

Oct 22, 2023 | 10:59 AM

ایک نیوز: امریکا نے مشرق وسطی میں اضافی میزائل ڈیفنس سسٹم تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے (THAAD) بیٹری کے ساتھ ساتھ اضافی پیٹریاٹ بٹالینز کی تعیناتی کو بھی فعال کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد امریکی افواج کے لیے فوجی تحفظ کو بڑھاناہے۔ 

محتاط ہنگامی منصوبہ بندی کے تحت تعیناتی کے لیے اضافی تعداد میں فورسز کو تیار کر دیا ہے۔ ان اقدامات کامقصد امریکی افواج کی تیاری اور ضرورت کے مطابق فوری جواب دینے کی صلاحیت میں اضافہ کرناہے۔ 

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں اپنی فورس پوزیشن کی ضروریات کا جائزہ لینا جاری رکھا جائے گا۔ امریکا ضرورت کے مطابق اضافی صلاحیتوں کی تعیناتی پر غور کرےگا۔

مزیدخبریں