سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسکولوں میں زیرتعلیم افغان بچوں کا ڈیٹا طلب کرلیا

Oct 22, 2023 | 10:33 AM

ایک نیوز: محکمہ تعلیم سندھ اسکولوں میں زیرتعلیم افغان بچوں کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستان میں افغان بچوں کی تعلیم تک رسائی کو درپیش چیلنجزکا جائزہ لینے کے لیے یکم نومبر کو میٹنگ طلب کی گئی ہے۔

ڈائریکٹرکراچی ڈویژن نے ڈی ای اوز سے کہا کہ افغان بچوں کا کلاس اور اسکول کے اعتبار سے ڈیٹا فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں