کاجول اسٹیج سے اترتے ہوئے لڑ کھڑا گئیں،ویڈیووائرل

کاجول اسٹیج سے اترتے ہوئے لڑ کھڑا گئیں،ویڈیووائرل
کیپشن: Kajol stood up fighting while coming down from the stage, video viral

ایک نیوز:بالی ووڈاداکارہ کاجول اسٹیج سےاترتےہوئےلڑکھڑاگئیں، لیکن بیٹے یوگ نے بر وقت تھام کر انہیں گرنے سے بچالیا،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔
میڈیارپورٹ کےمطابق اداکارہ کاجول نےایک تقریب میں شرکت کی اوراسٹیج سےواپسی اترتےہوئےگرنےسےبال بال بچ گئیں۔
ہوا کچھ یوں کہ اداکارہ کاجول اسٹیج سے اترنے کے دوران موبائل فون میں مصروف تھیں کہ لڑ کھڑا گئیں۔

اس موقع پر کاجول کو گرنے سے بچانے کےلیے اُن کے بیٹے یوگ اور بہن تنیشا مکھرجی آگے آگئے، تاہم اداکارہ کے ہاتھ سے موبائل فون گر ہی گیا۔
اس تقریب میں رانی مکھرجی، ہیمامالنی، ایشا دیول اور کیارا ایڈوانی نے بھی شرکت کی ۔